اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں کرپٹ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے سے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کیا۔ وزیر ریلوے نے ملازمین سے ذاتی ڈیوٹی لینے والی خاتون افسر اور 6 ملازمین کو معطل کر دیا۔