کسٹمز سروس کے گریڈ18 کے افسروں کی ترقی کیلئے سلیکشن بورڈ اجلاس 15جنوری کو طلب

اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ18کے افسروں کی گریڈ 19میں ترقی کے لئے محکمہ جاتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 15جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے، افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ31 دسمبر تک اپنی 30جون 2021ء تک کی تمام کارگردگی اور سالانہ اثاثوں کی ڈکلریشن مکمل کر کے جمع کرا دیں۔ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کی پڑتال سے معلوم ہوا ہے کہ افسروں کی اکثریت نے ترقی کے  لئے ضروری ریکارڈ مکمل نہیں کیا ہے ،اگر اس کی وجہ سے ان کا ترقی کا معاملہ  التواء کا اشکار ہوا تو اس کی ذمداری ان پر خود  عائد ہو گی ،32ایسے افسر پائے گئے جن کا ریاکارڈ مکمل نہیں ہے ،ان افسروں میںجمشید تالپور ، نوبزادی کامران خان ،توقیر احمد دار ، محمد ابراہیم ،عبید اللہ صابر جمال ،محمد علی اسدخان ،طیبہ بخاری ،زہرا طاہر نقوی ،شوکت حیات ،اقبال احمد میمن ،مریم مہدی راجا ،عبدالموید، شامل ہین ،دریں اثناء ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 17کے 35افسروں کو گریڈ18میں ترقی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...