ملتان ( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران اکبر روڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی۔جس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفراقبال صدیقی نے نومنتخب صدر ساجد رضوان جگنو،سینئر نائب صدر ملک حماد کھوکھر ،نائب صدر ایم قیس ،جنرل سیکرٹری ملک ارسلان ،ایڈیشن جنرل سیکرٹری عبدالرئوف،فنانس سیکرٹری احمد سعید،سیکرٹری نشرواشاعت رضوان شاہ ،سینئروائس چیئرمین زوہیب علی ،وائس چیئرمین ذیشان اکرم سے حلف لیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر ساجد رضوان جگنونے کہا مارکیٹ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیںگے۔