سنانواں لینڈریکارڈآفس کوتین ماہ سے تالاعوام خوار،کاروائی کا مطالبہ

Dec 16, 2021

سنانواں(نمائندہ نوائے وقت)مقامی ایم پی اے کی طرف سے تقریباًایک سال قبل لینڈریکارڈآفس کاافتتاح میونسپل کمیٹی کی عمارت میں کیاگیاکچھ عرصہ عملہ ریونیو موجودرہااورعوام کے مسئلے ان کی دہلیزپرحل ہوتے رہے 3ماہ قبل اچانک لینڈریکارڈ آفس کوتالے لگ گئے۔گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کی کھلی کچہری والے دن اچانک آفس کھل گیااس کے بعدمسلسل دفتربندہونے سے عوام خوارہے فردملکیت کے لیے کوٹ ادومیں پورادن لگ جاتاہے۔اہل سنانواں کی اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادواورڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ سے غیرحاضرعملہ کیخلاف  کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں