کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ اور ایڈووکیٹ اینڈ فرینڈز کے اعجاز سومرو ایڈووکیٹ کی جانب سے کراچی آڈیٹوریم سٹی کورٹ کراچی میں سندھ کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی بار سمیت سندھ ہائیکورٹ بار اور سندھ بار کونسل کے وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافتی دنیا کی تیسری قدیم ترین ثقافت ہے وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنی ثقافت کو سنبھال کر رکھتی ہیں ، اعجاز سومرو ایڈووکیٹ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ وکلا برادری ہرسال اپنی ثقافت کو بھرپور جوش سے مناتی ہے اور سندھ دھرتی سے پیار بھی کرتی ہے ، نوجوان وکلا کاجوش قابل ستائش ہے ۔ سندھ کی دھرتی تاریخی دھرتی ہے جس کیلئے شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنے شعر میں فرمایا تھا کہ ( میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہواجہاں سے وہی میرا وطن ہے وہی میرا وطن ہے) ہم عہد کرتے ہیں ہر سال کی طرح اگلے سال بھی سندھ کلچرل ڈے جوش و جذبہ سے منائیں گے ۔ تقریب میں دیگر معززین وکلا نے بھی خطاب کیا اور اعجاز سومرو ایڈووکیٹ ،کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری عامر وڑائچ ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکریٹری شعیب ناریجو ایڈووکیٹ ،خزانچی محمد رضوان ایڈووکیٹ ،لائیریرین فدا حسین ایڈووکیٹ ،سندھ ہائیکوٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہاب سرکی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری محمد عمر سومرو ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکریٹری سید دور محمد شاہ ایڈووکیٹ ،ارشاد علی شیخ ایڈووکیٹ ،ایڈیشنل سیکریٹری حمیر ہ ایڈووکیٹ ،عارف دائود ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل ،احسن سیال ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل ،حسین ساریوایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل ،اسلم بھوٹا ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل ،عنایت للہ جتوئی ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل ،عبدالوہاب ایڈووکیٹ ،ذوالفقار جلبانی ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل سمیت و دیگر کلا برادری نے بھر شرکت کی ۔تقریب میں شرکا میں سندھ کی اجرگ اور ٹوپی تقسیم کی گئی جبکہ ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے ۔
سٹی کورٹ ‘کلچرل ڈے
سٹی کورٹ میں سندھ کلچرل ڈے منایا گیا
Dec 16, 2021