کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ہونے والے کامیاب مظاہرے پر شعبہ خواتین ک ذمہ داران،کارکنان اور ہمدردوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرہ اس امر کا عکاس ہے کہ سندھ کی متعصب حکومت کی جانب سے پاس کیئے جانے والے کالے بلدیاتی قانون کیخلاف رائے عامہ ہموار ہو چکی ہے اور اب خواتین بھی گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو رہی ہیں، اس کامیاب مظاہرے کے بعد یہ امید ہے کہ وہ دن اب دور نہیں کہ جب کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری علاقوں کے عوام کو انکے بنیادی حقوق حاصل ہوں گے،ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی بد عنوان حکومت پر سیاسی اور اخلاقی دباؤ برقرار رکھے گی کہ وہ مجبور ہوں کہ اختیارات نچلی سطح پر عوام کو منتقل ہوں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکامیاب مظاہرے پر شعبہ خواتین کو خراج تحسین پیش
Dec 16, 2021