کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹیری اطلاعات و نشریات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو اقلیت و اکثریت جیسی باتیں زیب نہیں دیتی عصبیت. لسانیت اور نفرت کی سیاست سے پہلے ہی ہزاروں خاندانوں کا جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی یکجہتی کے ذریعے مل جل کر عوام کی خدمت کے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ کے صدر و سابق نائب سٹی ناظم محمد طارق حسن نے بلدیاتی ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ. ایم کیو ایم. تحریک انصاف کی منعقدہ کانفرنس سمیت ہر فورم پر اس بل کے حوالے سے عوام کی ترجمانی کررہے ہیں صادق شیخ نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی کیلئے افہام و تفہیم کی اشد ضرورت ہے مسلمان ایک قوم ہیں دین اسلام کا یہ ہی درس ہے لسانیت و قومیت سے بالاتر ہوکر صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی جائے اس سلسلے میں مسلم لیگ (ق) اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی.
صادق شیخ