فوری سستے انصاف کیلئے وکلاکا کردار اہم ہے ،ارون پرساد

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ حکومت وکلا کے ساتھ مل کر معاشرے سے ظلم اور ناانصافی کو جڑ سے ختم کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، سرکاری محکموں میں ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جن سے امیر اور غریب سب کو ایک جیسا انصاف مہیا ہوگا،وکلا ہمارے معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں وکلا کی فلاح و بہبود بلواسطہ طور پر معاشرے کی فلاح سے وابستہ ہے۔ ملک و قوم کیلئے وکلاکا اہم کردار معاشرے میں فوری و سستے انصاف کے ساتھ ساتھ جمہوریت، قانون اور میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے وکلابرادری نے ہمیشہ بڑی قربانیاں دی ہیں اسلئے ہم وکلابرادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل سیکریٹری کراچی بار کونسل ارون پرساد نے اپنے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وکلانے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں حمایت کا یقین دلایا۔ ارون پرساد نے کہا کہ ہم وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مکمل لائحہ عمل رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ وکلاکو تمام سہولیات جو انکا حق ہے دی جائیں۔ کراچی میں کام کرنے والے ہزاروں وکلا اپنی ذہانت اور تجربے کو استعمال کرکے لوگوں کو انصاف فراہم کر رہے ہیںلیکن انہیں اپنے حقوق ایک عام شہری کی طرح حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ حکومت سے وکلا کے لئے شٹل سروس کی سہولت حاصل کی جائے جس سے وکلا کو سفری سہولت میسر ہوگی ۔ارون پرساد نے مزید کہا کہ ملک و قوم کیلئے وکلاکا اہم کردار معاشرے میں فوری و سستے انصاف کے ساتھ ساتھ جمہوریت، قانون اور میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے وکلابرادری نے ہمیشہ بڑی قربانیاں دی ہیں اسلئے ہم وکلابرادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے ، ہم تمام پروفیشنل کلاکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وکلاکو کورٹس میں کارپارکنگ اور وکلاچیمبرکا مسئلہ رہتا ہے ہم اس کے لیئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ ارون پرساد نے کہا کہ ہماری جدوجہد نے ججز سے یہ کہلوایا ہے کہ عدالتیں اور وکلاایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ،کیسز میں ججز اور وکلاکی ہار جیت نہیں ہوتی بلکہ مقدمات کی ہار جیت ہوتی ہے ،وکلااور عدالت ایک ہی ادارے کا حصہ ہیں ، وکلاجو توقع عدالت سے رکھتے ہیں عدالت بھی اسی طرح وکلاسے توقع رکھتی ہے، وکلاکی فلاح و بہبود کیلئے اب ججز ہرممکن کوششیں کریں گے اور اس کے لئے متعلقہ اداروں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ اب ہر ادارا اور ہر فرد یہ کہتا ہے کہ و کلاہمارے معاشرے کا اہم جز ہیں۔
ارون پرساد

ای پیپر دی نیشن