کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے عمرانی لوٹا پارٹی کے نشے میں مست جعلی وزیر علی امین گنڈاپور کے قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف گندی اور بازاری زبان استعمال کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولہ یہ نہ بھولے کہ ہر عمل اور بات کا یوم حساب بہت قریب ہے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اس وقت سے ڈریںکہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح محلے کے بچے انکے پیچھے پڑ جائیں۔ ان ابابیلوں سے جان چھڑا نا بہت مشکل ہوگا۔قاری محمد عثمان نے خبردار کیا کہ اگر عمرانی ٹولے نے گندی اور بازاری زبان استعمال کرنا بند نہ کی تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دینا مجبوری ہوگی۔