سکھر(بیورو رپورٹ)ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ مجرم چاہے کتنا بھی بڑا کیوںنہ ہوں قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا ، پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اقلیتی برادری کیساتھ ہونے والا ایشوز سب کے سامنے ہے ، پریا کماری کی بازیابی کیلئے سکھر پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی مغوی بچی کی بازیابی کے سلسلے میں نشاندہی کرنے والوں کیلئے پچاس لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے ، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں ہماری پولیس بچی کو بازیاب کرانے کیلئے کوشش کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دے گئی ہیں۔
ڈیوٹی سے غفلت یا لاپرواہی برتنے والے افسر یا اہلکار کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا ۔
پریا کماری کی بازیابی کیلئے انعام مقرر
Dec 16, 2021