ہانگ کانگ بارے  برطانوی رپورٹ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، چینی سفارتخانہ

لندن (شِنہوا)چین نے برطانیہ کی جانب سے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت پر شدید تشویش اور سخت  مخالفت کا اظہار  کرتے ہوئے ہانگ کانگ پر نام نہاد شش ماہی رپورٹ کی اشاعت کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی قرار دیا ہے۔برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی حکومت کی جانب سے  جاری کی گئی رپورٹ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رپورٹ  نے حقائق کو مسخ کیا ہے  اور صحیح اور غلط کو الجھا دیا ہے۔چین اور برطانیہ کے مشترکہ اعلامیے کا بنیادی خلاصہ  یہ ہے کہ چین ہانگ کانگ پر خودمختاری کا دوبارہ نفاذ بحال  کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے  کہ  مشترکہ اعلامیہ برطانیہ کو حوالگی  کے بعد ہانگ کانگ کی  کوئی ذمہ داری نہیں دیتا اور نہ ہی برطانیہ کے پاس ہانگ کانگ پر  نگرانی خود مختاری، دائرہ اختیار  کا حق حاصل  ہے۔ترجمان نے مزید کہا  ہے چینی حکومت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے پر مشترکہ اعلامیے کے بنیاد پر نہیں بلکہ  چین کے آئین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے مطابق حکومت کرتی ہے۔ کسی بھی دوسرے ملک کو مشترکہ اعلامیہ کا بہانہ بنا  کر  ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کا حق  حاصل نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن