اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے بیان میں کہا ہے کہ نومبر 2021 کے دوران پاکستان کی گھریلو ٹیکسٹائل، گارمنٹس، جرسی کی برآمدات میں اضافہ ہوا،چمڑے کے ملبوسات، پھل اور سبزیاں اور سیمنٹ کی برآمدات نومبر 2020 کے مقابلے میں بڑھیں، اسی عرصے کے دوران پلاسٹک، آلات جراحی، گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا، تمباکو اور سگریٹ اور لکڑی کے فرنیچر کی برآمدات میں کمی آئی، جغرافیائی پھیلاؤ کے تحت امریکا، چین، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ کو برآمدات میں اضافہ ہوا، بنگلہ دیش، جرمنی، سری لنکا، بیلجیئم، ملائیشیا اور اٹلی کو برآمدات میں اضافہ ہوا، نومبر 2021 کے دوران افغانستان، انڈونیشیا، ویت نام، یوکرین اور یمن کو برآمدات میں کمی ہوئی،اکتوبر 2021 کے دوران خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2020 کے دوران 432 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال اکتوبر میں خدمات کی براہ 532 ملین ڈالر ہوگئیں۔