پاکستان سے محبت کرنیوالے بنگلہ دیش میں پھانسی کے پھندے چوم رہے ہیں: جماعت اسلامی

Dec 16, 2021

ملتان ( لیڈی رپورٹر)حلقۂ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، صدر پنجاب جنوبی تسنیم سرور، نائبین صوبہ شازیہ سیال ، شہناز مجید،نویدہ انور، شازیہ شیر افضل ، صفیہ کلثوم  اور اراکینِ مرکزی مجلس شوریٰ رفعیہ فاطمہ اور فوزیہ عرفان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب دشمن کی مکاری اور اپنوں کی غداری یکجا ہو جائے تو قوموںکی تاریخ میں سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات رونما ہوتے ہیں آج بھی پاکستان سے محبت کرنے والے بنگلہ دیش میں پھانسی کے پھندے چوم رہے ہیں۔ اپنے لہو سے آزادی کے چراغ جلانے والے ہیروز کو زندہ قومیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،ا نہوں نے واضح کیا کہ ہمیں سانحہ مشرقی پاکستان کے تناظر میں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہوگا تاکہ تکمیل پاکستان کی منزل حاصل ہو ۔گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کی تمام محرومیوں کے ازالے اورجائز مطالبات کی تکمیل کے ذریعے محب وطن شہریوں کو اعتماد کے حصار میں قید کیا جائے ۔

مزیدخبریں