ملتان (نمائندہ خصوصی)سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یادمیں انجمن تاجران صدربازارکینٹ کے زیر اہتمام دعائیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری محمود علی نے کہا قوم اس سانحہ کو آج تک نہیں بھولی 16 دسمبر 2014 کے سانحہ نے پوری قوم کو جھنجوڑ کے رکھ دیا قوم نے دہشت گردی سے نجات کیلئے نئی راہ کاتعین کیا جس کی بدولت آج وطن عزیز پاکستان سے دہشتگرد نیٹ ورک کاخاتمہ ہوا وطن عزیز کی ہرمشکل گھڑی میں افواج پاکستان نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور ملک وقوم کیلئے قربانیاں دیں انہی قربانیوں کی وجہ سے وطن عزیز ناقابل تسخیر مملکت ہے اجلاس میں چیئرمین مجلس عاملہ حاجی حبیب، جنرل سیکرٹری مرزا نسیم بیگ، شیخ نواز، رانا عثمان، ڈاکٹرجمیل، محمد رافع مریودیگرشریک تھے اجلاس میں شہداء اے پی ایس پشاور کیلئے فاتحہ و درجات بلندی کی دعا کرائی گئی ، اجلاس میں چیئرمین مجلس عاملہ حاجی حبیب، جنرل سیکرٹری مرزا نسیم بیگ ودیگر شریک تھے۔
افواج پاکستان کی ناقابل فراموش قربانیوں سے وطن عزیز ناقابل تسخیرہے: انجمن تاجران
Dec 16, 2021