تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو گمراہ کرنیوالے معافی مانگیں : حماد نواز ٹیپو

Dec 16, 2021

مظفرگڑھ (نامہ نگار) موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئے روز مہنگائی نے غریب آدمی کی دو وقت کی روٹی مشکل کردی ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ڈی جی خان ڈویژن حماد نواز خان ٹیپو نے یونین کونسل 36 میں کارکنان سے منعقدہ میٹنگ میں کیا، میٹنگ میں اجمل خان شیروانی، چوہدری شہمیر، چوہدری تنویر حسن و دیگر کارکنان موجود تھے حماد نواز خان ٹیپو کا کہنا تھا کہ عوام کو تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگاکر گمراہ کرنے والے موجودہ حکمران اپنی ناکامی پر عوام سے معافی مانگیں۔

مزیدخبریں