اومیکرون‘ برطانیہ نے تمام 11 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

برطانیہ نے تمام 11 افریقی ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومیکرون کا خطرہ کم کرنے کے لیے سفری پابندیاں اب مو¿ثر نہیں۔اس اعلان کے بعد اب انگلولا، بوٹسوانا، ایسواٹینی، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، زیمبیا اور زمبابوے سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔برطانیہ میں عالمی وبا کووڈ 19 کے ا?غاز سے اب تک ایک روز میں کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 78 ہزار 610 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں اس سے پہلے جنوری میں ایک روز کے سب سے زیادہ 68 ہزار 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے 165 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 کروڑ 10 لاکھ 10 ہزار 2 سو 86 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وبا سے ہوئی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 7 سو 91 ہے جبکہ 96 لاکھ 17 ہزار 9 سو 41 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن