اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 6 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 90ہزار 214 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 849 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار895ٹیسٹ ہوئے.مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ26 لاکھ 89ہزار25 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.70فیصد رہی جبکہ 704مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 136افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 914ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 451ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 32افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 53جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 78 ہزار 564کیسز اور 7 ہزار 640اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 825افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 900 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
آزاد کشمیر میں 34ہزار 627افراد کورونا سے متاثر اور 744 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 198کیسز اور 963اموات رپورٹ ہوئیں۔