بھارتی ریاست آسام میں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ کے حملے میں3 افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔ لکھی پور رینج کے فاریسٹ آفیسر دھروبا دتا کے مطابق واقعہ ضلع گولا پرا میں پیش آیا جہاں جنگلی ہاتھیوں نے 2گاڑیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہاتھیوں نے دونوں گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ ہاتھیوں کے حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔