لاہور(سٹاف رپورٹر)یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف فو ڈ سا ئنس اینڈ ہیو من نیو ٹریشن نے گذ شتہ روز لا ہور کے مقا می ہو ٹل میں کھلے دودھ کی سیفٹی و کوا لٹی کے موضو ع پر سیمینار کا انعقادکیا۔ سیمینار کی صدارت وزیر برا ئے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سردارشہاب الدین خا ن نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد ، ایجو کیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، ہوم اکنا مکس یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر کنول امین، ڈا ئر یکٹر جنر ل پنجاب فو ڈ اتھا رٹی مد ثر ریا ض ملک ، ڈاکٹر ثنا اللہ اقبال کے علا وہ ڈیری انڈسٹری سے پروفیشنلز، تحقیق کاروں، اسا تذہ ا ور طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے سردارشہاب الدین خا ن نے کہا کہ لا ئیو سٹاک سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور لا ئیو سٹاک ڈیپا رٹمنٹ دودھ دینے والے مویشیو ں کی افزا ئش نسل، بہتر صحت اور اُن میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کی روک تھام کے حوا لے سے جا ں فشا نی سے کام کر رہا ہے۔
یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کاکھلے دودھ کی سیفٹی و کوا لٹی پر سیمینار
Dec 16, 2022