لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد نورِ مصطفی میں ’’افکارِ غوثِ اعظم قدس سرہ العزیز کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید سجاد حسین شاہ نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ اہل سنت مسلک اعتدال اور ذریعہ کمال ہے۔ قرآن و سنت کے منہج اور اکابرینِ اْمت کے مسلک پر چلنا بہت بڑی سعادت ہے۔ نسلِ نو کو فقہاء اور صوفیاء کی فکری ہم نشینی لازمی ہے تاکہ فتنوں سے محفوظ رہیں۔ ’’افکارِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کانفرنس‘‘ میں پیر محمد ارشد روحانی، مفتی محمد ادریس جلالی، صاحبزادہ فضل عثمان نقشبندی، صاحبزادہ محمد حمد اللہ، قاری محمد عمر حیات جلالی، علامہ محمد ریاض الرحمن مدنی، ماسٹر محمد ارشد بھٹی، ملک محمد عبد القیوم جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور عوام نے شرکت کی۔
جامع مسجد نورِ مصطفی میں ’’افکارِ غوثِ اعظم قدس سرہ العزیز کانفرنس‘‘
Dec 16, 2022