پٹرول،مٹی کا تیل،لائٹ ڈیزل10،ہائی سپیڈ ڈیزل 7.50روپے لٹر سستا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے، ڈیزل  7 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت  10 روپے کمی  کر دی ہے۔ نئی قیمتیں لاگو ہو گئیں اور 31دسمبر تک برقرار رہیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ اس کمی کے ساتھ ہی فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 227 روپے 80 پیسے   مقرر کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے لٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ تین ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل  کی قیمت  30 ستمبر کو 243.43 پیسے لٹر تھی، اس طرح اب تک 19.63 روپے فی لٹر اب تک کمی کی جا چکی ہے۔  لائٹ ڈیزل آئل میں تین ماہ میں 28.28 روپے فی لٹر تک کم کی جا چکی ہے۔ مٹی کے تیل میں تین ماہ میں 30.19روپے فی لٹر کم کی جا چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن