اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے نئے سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد سیکٹر ای-12میں کام کی مطلوبہ رفتار میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سیکٹر ای-12 میں جاری کردہ ٹینڈرز پر ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے ہے تاکہ الاٹیوں کو فوری قبضہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سیکٹر ای-12 میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار میں ممکنہ تیزی لائی جائے۔