اسلام آباد(خبرنگار) ہلالِ احمرپاکستان کے زیر اہتمام معذور افراد کا عالمی دِن اِس عہد کے ساتھ منایا گیا کہ سپیشل افراد کومعاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے ہرفرد اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت تھے۔چیئرمین ہلالِ احمرسردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہلالِ احمر نے عالمی دِن پر عہد کیا ہے کہ ہر سطح پر سپیشل افراد کی دِلجوئی کی جائے گی۔
معذوروں کا خیال رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ،سفیر ترکیہ
Dec 16, 2022