استعفوں کی تصدیق،شاہ محمود نے سپیکر سے وقت مانگ لیا:حکومت جھوٹی،تنخواہ نہیں لے رہے:فواد


لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وقت مانگ لیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا۔ ہم نے قومی اسمبلی سے استعفے دیے لیکن الیکشن کمشن کو فارورڈ نہیں کیے گئے۔ استعفوں کی منظوری میں سلیکٹڈ ارکان کے استعفے منظور کیے گئے۔ منتخب ارکان کے استعفوں کی منظوری کو سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کیا گیا۔ سپیکر نے حکومت کی ایما پر غیرقانونی اور آئین سے ہٹ کر فیصلہ کیا۔ سپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ سپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں، اپنے دستخط کے ساتھ میں سپیکر کو خط بھیج رہا ہوں۔ سپیکر تصدیق کے لئے جب بلائیں گے پیش ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔ فواد حسین چوہدری نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے غلط بیانی کی گئی کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اپریل کے بعد سے کسی رکن کو تنخواہ نہیں ملی۔ اس معاملے کو چیک کیا جائے۔ شبہ ہے کہیں یہ ہمارے نام پر تنخواہیں نکال کر خود کھا گئے ہوں۔ ممکن ہے کہ غیرملکی دورے ہمارے پیسوں سے ہورہے ہوں۔ ہم نے انتخابات کے لیے ملک کے تمام مقتدر حلقوں سے اپیل کردی ہے۔ سیاست میں جو مداخلت ہورہی ہے اور جو نہیں ہورہی اس کا معلوم ہے۔ ملک کی نئی لیڈرشپ سے بڑی امیدیں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام ادارے پاکستان کو استحکام کی جانب لے جانے میں کردار ادا کریں گے۔ حکومت سے جان چھڑانے کیلئے 40 ارب روپے کا خرچہ مونگ پھلی کا دانہ اور صدقہ ہے۔ ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں بالکل سنجیدہ نہیں۔ جب تک تمام کیسز ختم نہیں ہوتے حکومت نہ اسمبلیوں کی تحلیل چاہے گی اور نہ انتخابات۔ عمران خان 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نیک نیتی سے کوشش کی ہے لیکن میرے خیال میں انہیں بھی مایوسی ہوئی۔ انتخابات میں من پسند نتائج یا گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔ 
سپیکر خط 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...