کراچی(کامرس رپورٹر)کاشت سے کٹائی تک حل فراہم کرنے والی پاکستان کی ممتاز کمپنی اینگرو فرٹیلائزرزنے ملک میں غذائی تحفظ اور کسانوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے حکومتِ پنجاب کی 'زیادہ گندم اگاﺅ' مہم کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے بہاولپور، کبیر والا اور حافظ آباد میں میگا فارمرسمینارز کاا نعقاکیا۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ اینگرو فرٹیلائزرز ان ہائی پروفائل سمینارز کی میزبانی کررہی ہے ۔ 'زیادہ گندم اگاﺅ' مہم کے تحت اینگرو فرٹیلائزرز ©"بیج سے کٹائی "کے سلوشنز کے ساتھ ساتھ کسانوں کو فصل کی کٹائی بہتر بنانے اوربہترین فصل اور کھاد کے بہترین طریقوں کو اپنانے کی تربیت فراہم کرکے صوبائی حکومت کو سپورٹ کررہی ہے۔ یہ سلوشنز گندم کی پیداواری صلاحیت اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس طرح ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے گندم کی زیادہ کاشت کو یقینی بنایا جاتاہے۔ تقریب میں وزیرِ زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی ، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن اینڈ ایڈاپٹیو ریسرچ پنجاب ڈاکٹر محمدامجدعلی ، سیکریرٹری ایگریکلچر ساﺅتھ پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہورسمیت محکمہ زراعت پنجاب کے دیگر اہم عہدیداروںنے شرکت کی۔ ان سمینارز میں ایک ہزار سے زائد ترقی پسند کسانوں، ڈیلرز اور اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف کمرشل آفیسر خسرو نادر گیلانی سمیت کمپنی کی سینئر مینجمنٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف کمرشل آفیسر خسرو نادر گیلانی نے اپنے خطاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مقامی طلب کو پورا کرنے اور زائد گندم کی درآمد کیلئے جدید کاشت کاری کے طریقوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وزیرِ زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کاشت کاروں کیلئے فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت کے ساتھ شراکت داری پر اینگرو فرٹیلائزرزکی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کاشت کاروں پر زور دیا کہ وہ گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں اور کھادوں کی متوازن آمیزش استعمال کریں۔
گندم اگاﺅمہم