رواں سال دھواں چھوڑنے والی  57 ہزار 412 گاڑیوں کاچالان 


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی سموگ کے خاتمے کیلئے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس اور دھواں چھوڑنے والی ہیوی وہیکل کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ چار ہفتوں کے دوران 3 ہزار 120 گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کیا گیا۔رواں سال دھواں چھوڑنے والی 57 ہزار 412 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔10 ٹیمیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائی کرتی رہیں۔بغیر ترپال مٹی اور ریت والی گاڑیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔
اکٹر اسد ملہی کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 ہزار کے چالان ٹکٹس کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن