عافیہ صدیقی کی عافیت ،رہائی چاہتے ہیں :محمدناصراقبال خان 

Dec 16, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر)  انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا کہ دنیا کے ہرباضمیر انسان کی طرح ہم بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی عافیت اورباعزت رہائی چاہتے ہیں۔حقوق نسواں کے داعی امریکا نے ایک نحیف عورت سے انتقام اوراس کے استحصال کی انتہاکردی۔جرم بیگناہی کی پاداش میں امریکا میں انیس برس سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبروتحمل اوران کی استقامت کوسلام پیش کرتے ہیں۔قیدتنہائی میںرہائی کی منتظر ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے آج تک مسلم حکمرانوں سے کوئی شکوہ نہیں کیا۔نام نہاد سپرپاورامریکا ایک کمزوراورنہتی عورت سے اس قدر ڈرتا کیوںہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ناحق قید نے انسانیت اور انصاف کامفہوم تبدیل کردیا،افسوس آج تک کسی عالمی شخصیت نے ڈاکٹر عافیہ کی آزای کیلئے آوازنہیں اٹھائی۔

مزیدخبریں