لاہور(خصوصی نامہ نگار)ممتاز مسیحی رہنما ،ریورنڈر شاہد معراج آف کیتھڈرل چرچ آف پاکستان گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کو آج گورا قبرستان جیل روڈ پر دوپہر تین بجے سپرد خاک کیا جائے گا۔ شاہد معراج کئی ماہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن گذشتہ روز جانبر نہ ہوسکے۔ شاہد معراج نے سوگواران میں بیوہ کو چھوڑا ہے۔ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مسیح رہنما ،ریورنڈر شاہد معراج ، کیتھڈرل چرچ آف پاکستان کے انتقال پر مسیح برادری اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد معراج ایک محب وطن پاکستانی اور بین المذاہب رواداری کے علمبردار تھے۔