محکمہ بجلی کے کارکنوں کی خدمات قابل قدر ہیں : چوہدری امین

Dec 16, 2022



لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی کے کارکنوں کی خدمات قابل قدر ہیں سٹاف کی شدید کمی کے باوجود یہ دوہرا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ لیسکو کمپنی کی انتظامیہ حکومت سے جلد بھرتی کرانے اور سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کام پر بجلی کا خطرناک کام سرانجام دیتے ہوئے کارکن جان و صحت کی حفاظت کیلئے سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چودھری محمد امین چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے محکمہ بجلی کے کارکنوں کے بھاری اجلاس منعقدہ بختیار لیبر ہال لاہور میں کیا جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو چوھری محمد امین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی کے کارکنوں کا خطرناک ترین کام سرانجام دینے کیلئے سٹاف کی کمی فوری دور کی جائے ملازمین کی ترقی اور ان کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کا جلد انتظام کیا جائے۔

مزیدخبریں