بورے والا ( نامہ نگار ) تحصیل صدر پیپلز پارٹی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بطور وزیر کے کامیاب غیر ملکی دوروں سے ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روزچوہدری نعمان رشید آرائیں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری رشید سومی گوجر‘ سلیم قریشی‘غلام حیدر جٹ‘ڈاکٹر شمشاد الحق شیخ اکرم ٹکا‘ جمیل طور قلندری‘اقبال نارو اور دیگر بھی موجود تھے۔