بینک آف انگلینڈ نے بھی  شرح سود میں اضافہ کردیا

Dec 16, 2022


کراچی ( کامرس رپورٹر) بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.5فیصد کا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے بعد پالیسی ریٹ 3.5فیصد ہوگیا ہے۔ دوسری جانب نومبر 2022میں برطانیہ میں افراط زر 10.7فیصد کی بلند ترین سطح پر ریکار ڈ کیا گیا ہے۔ تاہم بینک آف انگلینڈ نے ایک سال قبل شرح سود میں اضافہ شروع کیا۔ یوں مرکزی بینک نے 9زری پالیسیوں میں شرح سود 0.1فیصد سے بڑھا کر 3.5فیصد تک اضافہ کیا ہے جو 2008کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ 

مزیدخبریں