چین ، آن لائن خوردہ فروخت میں 4.2 فیصد اضافہ


بیجنگ(کامرس ڈیسک)چین کی آن لائن خوردہ فروخت میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔قومی بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس میں فزیکل اشیا کی آن لائن فروخت گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 6.4 فیصد بڑھی جو روزمرہ کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت کے 27.1 فیصد کے مساوی ہے۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق خوراک اور دیگر روزمرہ سامان کی آن لائن خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 15.1 اور 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔برکس اینڈ مارٹراسٹورز بھی سہولت اسٹورز کی طرح روزمرہ کی ضروریات کے سامان کی پیشکش کرتے ہیں، اس مدت کے دوران ان کی خوردہ فروخت بھی مثبت رہی۔جنوری سے نومبر کی دوران ملک میں صارفین کی اشیا کی خوردہ فروخت میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
قومی شماریات بیورو نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کے ردعمل اور کھپت میں معاون اقدامات سے چین میں خوردہ فروخت میں مستقل طور پر بحالی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...