ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا ہے سلمان شہباز کی ساری گفتگو زہر آلودہ تھی ,کاغذی شیر صرف بڑھکیں مار رہے
ہیں, چند دنوں کی بات ہے یہ سب واپس اپنی اپنی بلوں میں گھس جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) ضلع وہاڑی مزمل حسین وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا, انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق یہ پاؤں پکڑ کے بیرون ملک فرار ہو جاتے ہیں مگر اب یہ ٹولہ بچ نہیں سکتا۔