ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدارتی امیدوار رانا معراج خالد کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر رانا معراج خالد نے کہا کہ وکلاء کی امیدوں پر پورا اتریں گے‘ان کی جیت کسی فرد واحد نہیں پوری وکلاء برادری کی جیت ہوگی۔ ڈسٹرکٹ بار میں وکلا اور سائلین کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے‘نئے آنے والے نوجوان وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ بار اور بینچ کے تعلقات کو مثالی بنائیں گے۔ممتاز نور ٹانگرہ، بشیر انصاری، چوہدری طاہر محبوب ودیگر نے کہا کہ ہم مقابلہ اللہ کے حکم سے جیتیں گے۔ تقریب میں ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، صدر ہائیکورٹ بار میاں عادل مشتاق، اطہر شاہ بخاری، چوہدری طاہر محمود، ندیم احمد تارڑ، محمد ایوب بزدار، سجاد ٹانگرہ، شیخ عتیق الرحمن، اللہ دتہ کاشف بوسن، وسیم ممتاز، بشیر انصاری، افضل بشیر انصاری کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔