ڈیسکون کا زرعی شعبہ میں جدت کیلئے ڈویژن کے قیام کا اعلان 


لاہور ( کامرس رپورٹر) ڈیسکون،پاکستان کے ایک معروف ادارے نے ڈیسکون ایگری بزنس کے نام سے ایک ڈویژن قائم کر کے زرعی شعبہ میں جدت لانے کے اپنے ارادوں کا باضابطہ اعلان کردیاہے۔جس سے قوم کو کو غذائیت سے بھرپور پیداوار فراہم کرنے اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ڈیسکون نے گزشتہ کئی سال سے پاکستان اور بیرون ملک تعمیرات، پاور جنریشن، آئل ریفائننگ، کیمیکلز اور دیگر اقتصادی شعبوں میں متعدد بڑے پیمانے پر منصوبوں کی قیادت کی ہے۔ زراعت کے شعبے میں اس نے مکمل مہارت کے ساتھ قدم رکھا ہے کیونکہ کمپنی نے اس سال کے آغاز میں زرعی اختراعت پر مبنی دو کاروباری اداروں ’'وائٹل ایگری نیوٹرینٹ' (VAN) اور 'وائٹل گرین' (VG) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔'وائٹل ایگری نیوٹرینٹ،خالص کھاد، مٹی میں تبدیلی اور بائیو فرٹیلائزر بنانے والاادارہ ہے جو کسانوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے صارفین کے ساتھ مل کرجدید کاشتکاری کے حل فراہم کرتا ہے۔وائٹل گرین،کسانوں کو آسان قرضے،معیاری پیداوار، معلومات، ڈیجیٹل ٹولز اور مارکیٹ تک قابل عمل رسائی فراہم کرتا ہے۔اس شعبے میں ڈیسکون کے دیگر اقدامات میں مقامی اور برآمدی منڈیوں کے لیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہمی کے لیے ایک تازہ پھل، سبزیوں، مصالحہ جات اور جڑی بوٹیوں کی کم پانی کی مدد سے تیاری اور سال 2019ءسے کام کرنے والی ایک معروف کمپنی Himalayan Wellness بھی شامل ہیں۔یہ کمپنی ہمالیہ کا گلابی نمک اور اعلیٰ معیار کا کچا شہد مشرق بعید سمیت دیگر منڈیوں میں برآمد کرتی ہے۔ڈیسکون کے وائس چیئرمین، فیصل داو¿د نے کہا کہ،”اس شعبے میں ہمارا داخلہ جدید کاشتکاری کی مہارت، اعلیٰ معیار کی پیداوار اور مقامی کسان برادری کو زیادہ تعاون کے ذریعے زراعت میں بہتری لانا ہے۔ ہمارا مقصد ایک طویل المدتی اور پائیدار زرعی بزنس فراہم کرناہے تاکہ مقامی لوگوں اور ہمارے شراکت داروں کے لیے اقتصادی ترقی کے مواقع پیداکیے جاسکیں۔“ٹیکنالوجی میں اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ایگریٹیک کمپنیوں کے ساتھ ممکنہ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے، ڈیسکون، کاشتکاری میں ایک پائیدار مستقبل کو فعال کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کے نتیجے میں خوراک کا تحفظ، صحت مند زندگی اور مقامی لوگوں کا طرز زندگی بہتر ہوتاہے۔

ای پیپر دی نیشن