سقوط ڈھاکہ واقعہ اے پی ایس ناقابل فراموش سانحات :ڈاکٹر اکمل مدنی


ملتان( سماجی رپورٹر )چیئر مین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ و سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے ناقابل فراموش سانحات ہیں،اغیار کی سازشوں اور اپنوں کی نا اتفاقیوں کی وجہ سے جہاں پیارے وطن پاکستان کا مشرقی بازو ہم سے الگ ہوگیا تھا وہاں 16 دسمبر ہی کے دن دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم و بے گناہ بچوں اور اساتذہ کو قتل کرکے ملک و قوم ناقابل تلافی نقصان پہنچایاان دونوں واقعات کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔جنرل سیکرٹری حا فظ اللہ دتہ کاشف،  علامہ عنایت اللہ رحمانی اور سلطان محمود ملک نے کہا کہ 16 دسمبر تجدید عہد کا دن ہے،ہر ایک پاکستانی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی تاریخ سے کچھ سیکھیں نا کہ ان غلطیوں اور کوتاہیوں کو دہراتے رہیں  اس موقع پر  ظفر قریشی، عمران یوسف اور   صلاح الدین نے بھی اظہار خیال کیا ۔

ای پیپر دی نیشن