ھیلیسیمیا کے خاتمہ کیلئے عوام شعور بیداری ناگزیر : میاں راشد اقبال

Dec 16, 2022


ملتان (  وقائع نگار خصوصی ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی سی ایس آر کمیٹی کی جانب سے ہدیہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے امراض خون میں مبتلا بچوں کی بحالی کے منصوبے کے تحت تھیلیسیمیا متاثرہ بچوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں راشد اقبال اور کنوینر سب کمیٹی سی ایس آر میاں فضل الہی شیخ نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خاتمہ کے لیے لوگوں میں آگاہی ناگزیر ہے شادی سے پہلے تھلیسیمیا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے ایم سی سی آئی اس سلسلہ میں تھیلیسیمیا سے پاک ملتان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تھیلیسیمیا سنٹر کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں گی اور اس حوالہ سے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائیں گے تاکہ ہمارا شہر اس بیماری سے پاک ہواور آنیوالی نسلیں اس سے بچ سکیں سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ نے کہا کہ خون کے اس مرض میں مبتلا بچوں کی ایم سی سی آئی ہر ممکن حوصلہ افزائی کررہا ہے شیخ فیصل سعید،شیخ عمیر سعید نے کہا کہ تھیلیسیمیا مریض بچوں کو خون ادویات کے ساتھ ساتھ امید کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے تھیلیسیمیا متاثرہ مریم اور عثمان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مریض بچوں میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔

مزیدخبریں