پانچ ڈگری پروگرام جاری‘ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ دلائینگے: ڈاکٹر نسیم اختر

Dec 16, 2022


ملتان(نیوزرپورٹر)سرائیکی  ایریا سٹڈی سنٹر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سرائیکی وسیب کے طلباء  وطالبات ،ادیبوں شاعروں سرائیکی ورثہ ریسرچ کیلئے بہت بڑا ادارہ ہے۔آنے والے سال میں شعبہ سرائیکی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری شروع کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شعبہ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم اختر نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں 5 شعبہ جات میں ڈگری پروگرام کرائے جارہے ہیں اسکو ترقی دیتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کا درجہ دلایا جائیگاشعبہ کے ڈگری حاصل کرنے والے 79  طلباء  وطالبات کو مختلف شعبہ جات میں روزگار حاصل ہوا ہے۔ زبان ،لہجہ اور انسان کی تاریخ بہت پرانی ہے قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جنہوں نے اپنی زبان اور ورثہ کو ترویج دی ہو۔سرائیکی لوک ورثہ اس خطے کی پہچان بن چکا ہے ہماری کوشش ہے کہ سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں سال2023 میں طلباء  طالبات کیلئے پی ایچ ڈی ہروگرام شروع کرایا جائے۔

مزیدخبریں