اقوام متحدہ میں روس کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد امریکی ایوان میں پیش


نیو یارک(آئی این پی)امریکی ایوان نمائندگان میں ریاست ٹینیسی کے رکن اسٹیو کوہن اور جنوبی کیرولائنا کے رکن جو ولسن کی جانب سےروس کو سلامتی کونسل سے خارج کروانے کےلیے ایک قرارداد پیش کر دی گئی،ایوان نمائندگان کے یورپی سلامتی و تعاون کمیشن کے دونوں ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ روس کے یوکرین پر قبضے اور بے معنی جنگ کے تناطر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی نمائندگی کونسل کے قوانین اور اس کے مقاصد کی خلاف ورزی ہے لہذا روس کے سلامتی کونسل سے اخراج کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے ،اس قرارداد میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں روس کی نمائندگی ختم کروانے کےلیے کوششیں کریں۔
امریکہ قراردادجمع

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...