اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق موجودہ حکومت کی ترامیم کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست واپس لیے جانے پر نمٹادی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عارف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سپریم کورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے مفاد عامہ اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے یہ درخواست دائر کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے وکیل عارف چوہدری کی استدعا منظور کرلی۔
ووٹ حق
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق ترامیم کیخلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹادی
Dec 16, 2022