دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے کراچی چوتھے نمبر پر 


 اسلام آباد (خبرنگار ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائیں مضر صحت اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت قرار دے دی گئی۔ کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے، لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز جبکہ لاہور کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 268 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ڈھاکہ کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈھاکہ کی فضا 335 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کلکتہ 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے تحت 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
 فہرست

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...