روس نے کرسمس کے موقع پریوکرائن میں جنگ بندی سے انکار کردیا

Dec 16, 2022


کیف(آئی این پی )روس نے کرسمس کے موقع پر یوکرائن میں جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جبکہ قیدیوں کے تبادلے کے تحت امریکی شہری سمیت متعدد افراد کو رہا کیا جارہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ " روس کو کرسمس کے موقع فوجوں کو پیچھے ہٹانا چاہیے تاکہ جنگ کے خاتمے کی طرف بڑھا جا سکے۔"اس کے جواب میں روسی حکام کا کہنا تھا کہ یوکرائن پہلے روس کو پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کرے۔
روسی انکار

مزیدخبریں