اوکاڑہ (نامہ نگار) بیوی نے گھر والوں سے مل کر خاوند کو زہریلا مشروب پلا کر قتل کر دیا۔ چک نمبر 13/4-L کے رہائشی اللہ رکھا نے چک نمبر 29-30/2-L کی رہائشی خالدہ سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔ جس سے دو بچیاں پیدا ہوئیں۔ دونوں میاں بیوی میں ناچاقی پر خالدہ اپنے خاوند سے روٹھ کر میکے چلی آئی۔ خالدہ نے اپنے خاوند کے ہم نام اللہ رکھا سے مبینہ طور پر ناجائز مراسم بنا لئے اور اپنے بھائی بلال اور عاشق اللہ رکھا سے مل کر اپنے شوہر کو ٹیلی فون کر کے بُلایا اور اُسے مشروب میں زہر ملا کر پلا دیا۔ جس کی حالت غیر ہوگئی تو اُسے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں پر اللہ رکھا کو لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پسند کی شادی
اوکاڑہ: 2 بچیوں کی پیدائش پر ناراضی‘ آشنا سے مل کر خاوند قتل
Dec 16, 2022