فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ‘ فوری الیکشن کا مقصد کرپشن چھپانا: سعد رفیق


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+نیٹ نیوز) وزارت ریلوے نے فرید ایکسپریس بحال کرنے اور ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فرید ایکسپریس کو 18 کوچز کے ساتھ 22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلویز و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کا واحد مقصد بنی گالا کی لوٹ مار چھپانا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ محض چند انتہائی قیمتی گھڑیاں کوڑیوں کے بھاﺅ لوٹنے کا مقدمہ نہیں۔ بہروپئے نے توشہ خانے میں جھاڑو ہی پھیر دیا۔پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پساسی نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد، ترکیہ، ایران تجارتی ٹرین ودیگر امور پر بات کی گئی۔ دونوں جانب سے ٹریڈ بڑھانے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دےا گےا۔
سعد رفیق

ای پیپر دی نیشن