حسینی چوک پر سینکڑوں ٹن لدی  گنے کی ٹریکٹرٹرالی الٹ گئی 


نواب شاہ ( نامہ نگار)سانگھڑ روڈ کے حسینی چوک پر سینکڑوں ٹن لدی گنے کی ٹریکٹرٹرالی فوڈ پوائنٹ شاپس کے سامنے زوردار دھماکے سے الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں فوڈ پوائنٹ شاپس کے ساتھ کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں گنے کی ٹرالی تلے دب گئیں جبکہ متعدد افراد جو کہ فٹ پاتھ کے ساتھ قائم اوپن ایئر پوائنٹ پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے بال بال بچ گئے تاہم متعدد افراد گنے لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے۔
ہوئے موقعہ پر موجود افراد کا گمان ہے کہ گنے کی بھاری مقدار میں لدی وزنی ٹرالی کے نیچے آنے والی موٹر سائیکلوں پر بیٹھے معصوم بچے یا افراد مبینہ طورپر حادثے کا شکار ہوچکے ہیںجن کے جاں بحق یا شدید زخمی ہونے کا شدید اندیشہ ہے ،ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے مصروف سانگھڑ روڈ آمد و رفت کیلئے مکمل طورپر بند ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ،تھانہ B سیکشن کی پولیس اور ٹریفک پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرنا شروع کردیا ہے  SHO تھانہ B سیکشن انسپکٹر اقبال وسان کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوچکا ہے تاہم بھاری مشینری منگوائی گئی ہے تاکہ خداناخواستہ ملبے تلے افراد کو ریسکیو کیا جاسکے اور ٹریفک جلد ازجلد بحال کی جاسکے#

ای پیپر دی نیشن