حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ایف آئی اے کی جانب سے حیسکو کے دفتر پر چھاپہ،ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شیخ کو بدعنوانی و آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا،فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سید وصی حیدر کے حکم پر حیسکو ایف آئی اے کی ٹیم نے انسپکٹراکبر سومرو کی قیادت میں لطیف آباد یونٹ نمبر4میں قائم حیسکوکنسٹریکشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر ایکس ای این کنسٹریشن ڈاکٹر عمران شیخ کو حراست میں لے لیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سید وصی حیدر کا کہنا تھاکہ حیسکو کے آفیسر کے خلاف ایک شہر ی کی جانب سے درخواست موجود ہے اور اسکے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے۔