کبیر والا:کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں ‘بیوی 2بچے جاں بحق 

Dec 16, 2022


کبیر والا (نوائے وقت رپورٹ) کبیر والا میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔ رب نواز اپنے بیوی بچوں کے ساتھ کبیروالا سے واپس گھر جا رہا تھا، موٹر سائیکل کو کار نے ہٹ کیا اور چاروں افراد سامنے سے آتے ہوئے ٹرالر کے نیچے آ گئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
کبیر والا حادثہ 

مزیدخبریں