پہلے مرید چور نکلا تھا اب مرشد بھی چور نکلی،طلال چوہدری

Dec 16, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ پہلے مرید چور نکلا تھا اب مرشد بھی چور نکلی توشہ خانہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، بشری بی بی سیاسی ہیں یا غیر سیاسی وہ چور ہیں، ان کے نام پر گفٹ لے کر نجانے کہاں کہاں بیچے گئے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ اسکینڈل میں نئے انکشافات ہوئے ہیں، دو عرب ملکوں سے بشری بی بی کو 6 ارب روپے کے گفٹ ملے، بشری بی بی کے نام سے جعلی رسیدیں بنوائی گئیں، ہر تھوڑے دنوں میں خان صاحب اپنے مرشد سمیت عمرہ کرنے نہیں، گفٹ لینے جاتے تھے طلال چوہدری نے کہا کہ مرید وزیراعظم بنا تو اس کا دفتر بیچا جاتا تھا، مرشد نے جو چیزیں پکڑیں وہ بیچی ہیں، دو عرب ممالک سے جو تحفے ملے وہ 5 ارب مالیت کے ہیں، جو گفٹ ملے وہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے، گفٹ وزیراعظم ہاس میں رکھے اور ان کی ویلیو ایشن 3 کروڑ کی کروائی، 6 ارب کی چیز کی ویلیو ایشن تین کروڑ لگوائی اور دیا ڈیڑھ کروڑ، جو کچھ بھی دیا گیا وہ نہیں چھوڑا، مگر بندہ بڑا ایماندار تھارہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ ننگے پاں حجاز مقدس جانے والا وہاں سے ملے تحفے بیچتا رہا، اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو خان صاحب وزیراعظم نہیں، سنگسار ہوتے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایاانہوں نے کہا کہ خان صاحب کی بیوی مرشد بنی ہوئی ہے، کوئی چیز نہیں چھوڑتی، یہ نہیں ہوسکتا کہ خان صاحب ہینڈسم اور مقبول ہیں، تو ان کیلئے آرٹیکل 62/63 کوئی اور ہوگا، صادق اور امین ناجائز کاموں میں ملوث نہیں ہوتے، خان صاحب نے نہ زکوة چھوڑی، نہ گھڑیاں اور بنتے صادق و امین ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ بیٹی ناجائز ہو اور بندہ صادق و امین کہلوائے، نعوذ باللہ، بیٹی کو چھپا کر نام دیا، بیٹی کو ظاہر نہیں کیا، جس نے بچے چھپائے وہ نجانے کیا کیا چھپائے گارہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ ایک عرب ملک سے 10 کیریٹ ہیرے کی انگوٹھی ملی ہے، اربوں کی انگوٹھی لاکھوں میں بیچ دو اور کہو گھر والی کا نام نہ لو، امریکی عدالت میں دیا گیا بیان حلفی تمہارا ہے، اپنی بھی تلاشی دو اور گھر والی کی بھی تلاشی دو، تلاشی کیوں نہیں دیتے، اسٹے کیوں لیتے ہو، عدالتی اسٹے کی وجہ سے کارروائیاں رکی ہوئی ہیں، یہ شخص اسٹے کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اگر اسٹے نہ ملے تو آج سے بہت پہلے یہ شخص اندر ہوتا
طلال چوہدری

مزیدخبریں