قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ پی سی بی کی ناقص کاکردگی پربرہم


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص کاکردگی پربرہم ،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا عدم حاضری پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بیب الصوبائی رابطہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س میںچیئرمین کمیٹی نواب شیروسیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اس سے منسلک محکموں کی کارکردگی پر غور کیا گیاکمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا بورڈ کیجانب بار بار ہدایات کے باوجود کمیٹی کو مطلوبہ معلومات فراہم نہ کی گئی جس پر کمیٹی نے اسے استحقاق کا معاملہ سمجھا اور ہدایت کی کہ چیئرمین پی سی بی آئندہ اجلاس میںزاتی طور پرعدم شرکت کی صورت میں کمیٹی کارروائی کے لیے مناسب فورم پست رجوع کریگی کمیٹی نے ہدایت کی کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونیکیشن اینڈ ورکس، پنجاب NA-58 میں سڑکوں کی بحالی کے کام کو تیز کرے اور آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے کمیٹی نے موجودہ حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اسپورٹس پالیسی کو سراہا تاہم کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئی پی سی کی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے پیش کرنے سے پہلے وزارت کمیٹی کو ایک جامع بریفنگ دے تاکہ کمیٹی کی مناسب تجاویز کو شامل کیا جا سکے کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) کی مجموعی کارکردگی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کراچی، نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی میں کرکٹرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی رکن وجیہہ قمر کی سربراہی میں ایک نئی چار رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی مقامی ارکان پارلیمنٹ کی مدد سے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم، حیدرآباد کی بحالی کی تجاویزدیں کمیٹی نے پاکستان ریسلنگ، کبڈی اور فٹ بال فیڈریشنز کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ تمام فیڈریشنز اس کے تدارک کے لیے اپنی تجاویز وزارت کو بھیجیں تاکہ پاکستان میں کھیلوں کا کلچر تیزی سے آگے بڑھ سکے اجلاس میں اراکین اسمبلی ذوالفقار علی بہان وجیہہ قمرشاہدہ رحمانی نصیبہ چنہ مہرین رزاق بھٹواور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ 
برہم

ای پیپر دی نیشن