لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کیلئے ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے کیونکہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں کہ یہ ایونٹ کتنا اچھا ہونے والا ہے۔ پی ایس ایل ہمارا ایک برانڈ ہے بہت سارے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے پاکستان سپر لیگ کو مزید کامیاب بنائیں۔ پی ایس ایل 8 میں بھی شائقین کو اپنے پسندیدہ سپر سٹارز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ ہماری جستجو ہے کوشش ہے کہ پچھلے سال کی جو ہماری پی ایس ایل تھی اس میں ریکارڈ منافع ہوا ہے، لائیو سٹریمنگ سمیت دیگر میں بھی منافع ہوا ہے۔